آئینی عدالت : مخصوص سیٹ تناز ع پر جے یو آئی کی اپیل مسترد

آئینی عدالت : مخصوص سیٹ تناز ع پر جے یو آئی کی اپیل مسترد

قومی اسمبلی کیلئے 4امیدواروں کے نام دیئے ،صدف ہماری امیدوارنہیں تھی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے مخصوص نشست کے تنازع پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ،چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جے یو آئی کی اپیل پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جماعت نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے چار امیدواروں کے نام دیئے تھے اور الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کی فراہم کردہ فہرست میں تبدیلی نہیں کر سکتا،وکیل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ منفرد نوعیت کا کیس ہے ، جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ صدف احسان اس کی امیدوار نہیں ہیں، لیکن عدالت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں جماعت کی امیدوار قرار دیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعت کی جانب سے امیدواروں کی فہرست میں کوئی غلطی ہوئی تھی تو جماعت سے اس کی درستی کے لیے کہا جا سکتا تھا،وفاقی آئینی عدالت نے دلائل سننے کے بعد جے یو آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...