علی ڈار کو بین الاقوامی تعاون کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن کے سربراہ بھی مقرر
لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کو بین الاقوامی تعاون کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ، اس کے ساتھ ان کا نیا پورٹ فولیو مشیر برائے مصنوعی ذہانت، بین الاقوامی تعاون و خصوصی اقدامات ہوگا،اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب میں آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن (او آئی سی اے سی )قائم کرنے کے بعد اس کی سربراہی بھی علی ڈار کو سونپی گئی ہے ۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی )کو بھی اس دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں آفس آف انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن کا پہلا اجلاس علی ڈار کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ محمد منتہا اشرف اور ڈائریکٹر جنرل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر سہیل سلیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔ علی ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب کو عالمی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کیلئے ایک پرکشش مقام بنانا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments