قانونی نوٹس کا انتظار ہے :سالک کا مریم اورنگزیب کو جواب

قانونی نوٹس کا انتظار ہے :سالک کا مریم اورنگزیب کو جواب

بہتر ہوگاگمراہ کن دعوؤں بارے نوٹس ترجمان وزیراعلیٰ کوثر کاظمی کو بھیجیں

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہیں جواب دیتے کہا ہے کہ بہتر ہوگا گمراہ کن دعوؤں کے حوالے سے قانونی نوٹس اپنی وزیراعلیٰ کے ترجمان کوثر کاظمی کو بھیجیں کیونکہ مجھے ابھی تک اپنا قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔سالک حسین نے بیان میں کہا کہ وہ قانونی نوٹس  کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس کا مناسب جواب دیا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...