صاف توانائی کا تناسب 52 فیصد ، 2036تک 90 فیصد ہدف

 صاف توانائی کا تناسب 52 فیصد ، 2036تک 90 فیصد ہدف

بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے منصوبے پر پیشرفت جاری:اویس لغاری وزیر توانائی سے ڈاکٹر شذرہ منصب کی ملاقات،موسمیاتی اہداف پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار ) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے مجموعی ذرائع میں صاف توانائی کا تناسب 52 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ حکومت نے 2036ئتک اس شرح کو بڑھا کر 90 فیصد تک لے جانے کا پرعزم ہدف مقرر کیا ہے ۔ ملک میں شمسی توانائی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ عوامی انقلاب کی شکل   اختیار کر چکا ہے ۔یہ بات انہوں نے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب سے ملاقات کے دوران کہی۔ اویس لغاری نے بتایا درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے منصوبے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے ۔ اس اقدام سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔ وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے بجلی کے شعبے میں ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لیے پاور ڈویڑن کے اقدامات کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...