پا ک ، روس آئی ٹی سمیت چھ شعبوں میں شراکت داری پر اتفاق

 پا ک ، روس آئی ٹی سمیت چھ  شعبوں میں شراکت داری پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور روس کے درمیان ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز، دونوں ممالک نے حکومتی سطح پر قائم اعتماد کو عملی کاروباری شراکت داریوں، مشترکہ منصوبوں اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں تبدیل کرنے کے لیے چھ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں اور روس کی سائنسی و تکنیکی مہارتوں کا امتزاج دونوں ممالک کی معاشی ترقی اور عالمی مسابقت کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے ،پاکستان اور روس کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون مصنوعی ذہانت، جدت اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع پیدا کرے گا ، دونوں ممالک کو روایتی تعاون سے آگے بڑھتے ہوئے مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینا ہوگی ، پاکستان روس آئی ٹی تعاون ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا حکومت کے قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے اڑان پاکستان میں ای پاکستان پانچ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، جس کا مقصد 2035 تک پاکستان کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچانا ہے، ویبینار میں دونوں ممالک کے وزارتی حکام، صنعتوں کے نمائندوں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...