عرفان صدیقی کی صحافتی خدمات یاد رکھی جائینگی ، یوسف رضا

عرفان صدیقی کی صحافتی خدمات یاد رکھی جائینگی ، یوسف رضا

تحریروں میں وسیع مطا لعہ ، تاریخی شعور ، قومی معاملات کی گہری تفہیم نمایاں تھی علمی، ادبی ،پارلیمانی حلقوں میں گہرا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا ،چیئرمین سینیٹ ، خطاب

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی (مرحوم) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ممتاز دانشور، کہنہ مشق صحافی، نامور ادیب اور قابلِ احترام پارلیمنٹرین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمی، ادبی، صحافتی اور پارلیمانی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کی رحلت سے پاکستان کے علمی، ادبی اور پارلیمانی حلقوں میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا، جسے مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا، ان کی شخصیت علمی گہرائی، ادبی بصیرت اور سیاسی دانش کا منفرد امتزاج تھی ، ان کی تحریروں میں وسیع مطا لعہ ، تاریخی شعور اور قومی معاملات کی گہری تفہیم نمایاں تھی ،تعزیتی ریفرنس میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام، سینیٹر شہادت اعوان، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق، عرفان صدیقی کے صاحبزادے اور مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب عمران خاور صدیقی دیگر نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...