نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں، عبدالعلیم خان

نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں، عبدالعلیم خان

ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں نئے صوبوں کے قیام سے کسی کی بادشاہت متاثر ہونیکا خدشہ نہیں ،ملتان میں گفتگو

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے ، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے بغیر عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوام کی مؤثر داد رسی ممکن نہیں، جب تک نئے صوبے قائم نہیں ہوں گے عام شہریوں کو مطلوبہ ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ نئے صوبوں کے قیام سے کسی کو اپنی حکمرانی یا بادشاہت کے متا ٔثر ہونے کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے ، بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی بھرپور طریقے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،جنوبی پنجاب کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مظفرگڑھ، میانوالی روڈ کی تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے لودھراں ایکسپریس وے کا دورہ کیا اوراین 5پر اس شاہراہ کی بحالی و تزئین و آرائش کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...