پاکستان کیخلاف شکست کی وجہ بیٹنگ میں ناکامی رہی،ٹام لیتھم

پاکستان کیخلاف شکست کی وجہ بیٹنگ میں ناکامی رہی،ٹام لیتھم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ٹام لیتھم نے کہا ہے۔۔

 کہ پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی شکست کی وجہ بیٹنگ کی ناکامی رہی اور ان کے بیٹرز کوئی ایک بھی اچھی اور مضبوط شراکت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستانی بالرز نے بہترین پرفارمنس دکھائی جبکہ میزبان بیٹرز بھی چھائے رہے جبکہ کیوی بیٹنگ لائن نے چھوٹی شراکتوں کو مستحکم کرنے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مجموعی اسکور بہت اچھا نہیں رہا کیونکہ پاکستان کی جانب سے اچھی بالنگ کی وجہ سے ان کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے ورنہ تھوڑی سی بہتر کارکردگی کے بعد 300 کا ہدف دینے میں کامیاب رہتے تو میچ دلچسپ ہوجاتا اور پاکستانی بیٹرز اطمینان کے ساتھ جیت تک نہیں پہنچ پاتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں