ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم کی سرفہرست پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم کی سرفہرست پوزیشن برقرار

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی قائد بابر اعظم کی بیٹنگ میں سرفہرست پوزیشن برقرار ہے ۔۔۔

جبکہ بالنگ کے شعبے میں بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔بیٹنگ میں بابر اعظم کے بعد جنوبی افریقہ کے ریسی فان ڈیر ڈوسین دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق کی پانچویں پوزیشن ہے تاہم بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں اور بھارتی کپتان روہیت شرما دو درجے ترقی سے نویں نمبر پر فائز ہو گئے ۔بالرز میں بھارتی پیسر محمد سراج نے محض ایک سالہ محنت کے بعد 20 میچوں میں 37 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی جو تیسرے نمبر پر جا پہنچے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی حکمرانی قائم ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی اور بنگلہ دیشی مہدی حسن میراز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں