انڈر19ویمنز ورلڈ کپ:دونوں سیمی فائنلز کا آج انعقاد

 انڈر19ویمنز ورلڈ کپ:دونوں سیمی فائنلز کا آج انعقاد

پوٹشیفسٹروم(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔

پہلے معرکے میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ مقابل آئیں گی۔گزشتہ روز سپر سکس راؤنڈ کے اختتامی میچوں میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 95 رنز سے مات دے کر لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم نے یو اے ای کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم جوئی کا کامیابی پر اختتام کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں