پرتھ ٹیسٹ : پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئ ، آسٹریلیا گی گرفت مضبوط

پرتھ  ٹیسٹ  :  پاکستانی  بیٹنگ  لڑکھڑا   گئ  ،  آسٹریلیا  گی  گرفت  مضبوط

پرتھ (اسپورٹس ڈیسک ) پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور ٹیم 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔آسٹریلیانے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔۔

 اپنی دوسری اننگز میں پاکستان پر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 142رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا، دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی۔امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن جبکہ سرفراز احمد محض 3 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے ، سعود شکیل کو 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔اس طرح پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے ، میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 5 رنز پرگری، لبوشین بھی 18 گیندوں پر 2 رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان پر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں