اعظم کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر، معین خان

اعظم کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر، معین خان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے اعظم خان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ رنز نہ بنانے والے سینئرز کو ڈراپ کیا جائے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے ۔ ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل کا سنہری موقع ہے ، کھلاڑی کو اپنی غلطیوں کا علم ہونا چاہیے اور دہرانا نہیں چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سمجھتے ہیں کہ اعظم خان کا مستقبل ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے ، صائم ایوب کو بھی کھلایا گیا لیکن بہت سے ایسے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں ہیں جنھوں نے رنز نہیں کیے ۔معین خان نے کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر نے اگر ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا تھا تو ایسے منتخب کھلاڑیوں کو بے خوف کھیلنا چاہیے تھا، کھلاڑی جب ڈراپ ہوتا ہے تو اعتماد گر جاتا ہے ۔ تنقید سے ٹیم مینجمنٹ کو ڈرنے کے بجائے کڑوا گھونٹ پینا ہوگا، ٹیم مینجمنٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں