ویلنگٹن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے کیویز کو 172 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے کیویز کو 172 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، نیتھن لیون نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

گزشتہ روز ویلنگٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ریچن روندرا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، ڈیرل مچل 38 ، ٹام بلنڈل صفر ، گلین فلپس ایک ، سکاٹ کگلین 26 ، میٹ ہینری 14 اور کپتان ٹم سادی 7 رنز بنا کر آٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، پہلی اننگز میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ، آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 فروری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں