کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں،شان

کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں،شان

لندن (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم کافی جذباتی ہیں، کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی بابر اعظم کا فین ہے، میں بھی ہوں، بابر اعظم کی خدمات پاکستان کیلئے بہت بڑا اثاثہ ہے ۔شان مسعود نے کہا کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو بات شان یا بابر کی نہیں، ٹیم پاکستان کی ہوتی ہے ، عہدہ اپنی جگہ رہے گا، اس عہدے پر آنے والے لوگ بدلتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بابر سے لوگ جس طرح محبت کرتے ہیں، ان کی جگہ لینا کبھی آسان نہیں، بابر نے جو عہدہ چھوڑا تھا وہ کسی کو تو حاصل کرنا تھا، میرے لئے اہم ہے کہ میں اپنے مطابق کپتانی کروں اور ٹیم کو آگے بڑھاؤں۔ کیریئر میں سفارشی ہونے کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،گزشتہ 10 سال کے دوران 6 سال ڈراپ رہا، ہر بار ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا ۔ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ایک کپتان کو بہتر انداز میں چیزوں اور پلیئرز کو مینج کرنا آنا چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں