آئی پی ایل،تاریخ بنانیوالے کرکٹر کو یوراج سنگھ نے جھاڑ پلا دی

 آئی پی ایل،تاریخ بنانیوالے  کرکٹر کو یوراج سنگھ نے جھاڑ پلا دی

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل میں تاریخ بنانے والے نوجوان کرکٹر کو یوراج سنگھ نے جھاڑ پلا دی۔ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے۔۔۔

 ابھیشک شرما نے 23 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے ،وہ آئی پی ایل کی 16 سالہ تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے بیٹر بھی بن گئے جنہوں نے نصف سنچری کیلئے 16 گیندیں کھیلیں، یوراج سنگھ اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ واہ سر ابھیشیک واہ، شاندار اننگز لیکن کیا اچھی شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے ہو۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔ تمہارے لیے خاص جوتا انتظار کر رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں