سخت ٹریننگ،پلیئرز نے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی

سخت ٹریننگ،پلیئرز نے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی

ایبٹ آباد(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسرے روز کاکول اکیڈمی میں جم سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فیزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔ ٹریننگ کے باعث بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سخت تھکاوٹ محسوس ہوئی، چند کھلاڑیوں نے نماز عشا کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔ کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں کھلاڑی 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ایک سیشن افطاری سے پہلے اور دوسرا افطاری کے بعد ہوتا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت بیڈمنٹن سمیت انڈور گیمز میں بھی شرکت کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں