ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

ہالینڈ  کے  رولنٹ  اولٹمنز  قومی ہاکی ٹیم  کے  کوچ  مقرر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ہے ۔

 رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی کوچ 22اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے ۔ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لیے 57کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4سے 11مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں