پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا

پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں۔۔

 کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی، ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیاممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے ۔محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے ۔ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈکپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے ۔ذکا اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں