کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر

کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر

ریاض (سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے ،انکی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے اور وہ سب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔۔

برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر کادوسرانمبرہے اور انکی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے ، دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں اورانکی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے ، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کا نام آتا ہے جن کی کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہم ریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے ۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے معروف سٹرائیکر لیونل میسی پانچویں نمبر پر آتے ہیں اورانکی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں