بارش :کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ منسوخ ،میچز متاثرہونے کاخدشہ

بارش :کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ منسوخ ،میچز متاثرہونے کاخدشہ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن پیرکے روز بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان ٹیم نے آج منگل شام سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ بارشوں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔۔

 راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں۔بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹونٹی میچز کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں