اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ شروع

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، ممکنہ  کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ شروع

کراچی (سپورٹس ڈیسک)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیاجبکہ اسلام آباد میں شیڈول کیمپ آج سے شروع ہوگا ۔

اس سلسلے میں ہیڈکوچ ایاز محمود نے کہا کہ کیمپ کے پہلے روز 35کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا ، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کرینگے ، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا ، کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی۔ٹریننگ سیشن ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، آرگنائزنگ سیکرٹری نے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈولڈ پی ایچ ایف کو بھیج دیا ، قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4مئی سے شروع ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں