اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے :عمر اکمل

اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے :عمر اکمل

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے ۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔ عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے ۔ پی سی بی میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔ انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں