ویمنز ٹورنامنٹ ، پہلے دن کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی کامیابی

 ویمنز ٹورنامنٹ ، پہلے دن کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی کامیابی

لاہور،فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک ،خصوصی رپورٹر )نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے دن کراچی، لاہور اور کوئٹہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔اقبال سٹیڈیم میں کراچی نے ملتان کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

 ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کراچی نے کپتان عمیمہ سہیل کے آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 49 رنز کی بدولت مطلوبہ سکور 24 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔بوہڑن والی گراؤنڈ میں لاہور نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.5 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر عائشہ ظفر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سولہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنائے ۔ لاہور نے 31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ رہیں۔جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ نے راولپنڈی کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں صرف 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رامین شمیم نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ نے 37ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔آل راؤنڈرکارکردگی پر رامین شمیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں