پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلاٹی 20میچ بارش کی نذر

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلاٹی 20میچ بارش کی نذر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلاٹی 20میچ بارش کی نذرہوگیا،راولپنڈی میں ہونیوالے میچ کاٹاس بھی شام 7بجے کے بجائے آدھا آدھا گھنٹہ تاخیر سے 7:30 بجے ہوا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ٹاس کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں اوردونوں ممالک کے قومی ترانے ہوئے تاہم میچ کی پہلی گیندسے قبل دوبارہ بارش شرو ع ہوگئی اورمیچ روک دیاگیا،2گھنٹے 17منٹ کی تاخیرسے میچ کو پانچ پانچ اوورزتک محدودکرکے دوبارہ رات 10بجکر 17منٹ پر شروع کرایاگیا، پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلی گیندکرائی جس پر لیگ بائی کے 2رنز بنے اوراگلی گیندپر کیوی بیٹر ٹم روبنسن کلین بولڈہوگئے ،اس کے بعدمہمان کپتان مارک چیمپین آئے لیکن بارش نے پھرانٹری ڈال دی جس پر میچ کومنسوخ کردیاگیا،پاکستان کی طرف سے میچ میں تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا گیا جن میں عرفان خان، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں،دونوں ٹیموں کے مابین دوسراٹی 20کل کھیلاجائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں