گھریلوتشددکیس:سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر جیل منتقل

گھریلوتشددکیس:سابق آسٹریلوی  کرکٹر مائیکل سلیٹر جیل منتقل

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سن شائن کوسٹ کے جیل سیل میں رکھا گیا ۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات ہیں، ان کی 2 روز قبل ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔مائیکل سلیٹر جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں، ان کے سیل کی لائٹس 9 بجے بہت کم کردی جاتی ہیں اور جیل کا سٹاف سیل کو ہر گھنٹے بعد چیک کرتا ہے ۔ مائیکل سلیٹر کو دو ہفتوں کے بعد ریمانڈ سینٹر بھیجے جانے کا امکان ہے ، انہیں31 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں