18 اپریل پاکستان کرکٹ کا تاریخ ساز دن : توصیف احمد

18 اپریل پاکستان کرکٹ کا  تاریخ ساز دن : توصیف احمد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ 18 اپریل پاکستان کرکٹ کا تاریخ ساز دن ہے ، شارجہ میں جاوید میانداد کے لگائے چھکے کی یاد آج بھی تازہ ہے ۔

ایک انٹرویومیں توصیف احمد نے کہا کہ 38 سال بعد بھی لوگ مجھ سے اس ایک رن کا پوچھتے ہیں، وہ ایک رن نہ بنتا تو آخری گیند پر شارجہ کا چھکا نہ لگتا۔ میرے پاس منظور الٰہی کا بیٹ تھا جس سے وہ یادگار رن حاصل کیا تھا، وکٹ پر پہنچا تو میانداد نے کہا کیا کرو گے میں نے کہا بھاگ جاؤں گا۔جاوید میانداد نے کہا دیکھ لو تو میں نے کہا اب رہا ہی کیا ہے ، سوچ لیا تھا کہ گیند وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی تب بھی رن کیلئے بھاگوں گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں