ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر انتہائی  جذباتی پیغام جاری کر دیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی زندگی کی نئی تبدیلیوں میں خود کو ڈھالنے کی کوششوں میں نظر آتی ہیں ۔

اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں ثانیہ نے مفتی مینک کا ایک دل کو چھو لینے والا اقتباس شیئر کیا۔ مفتی مینک نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ آپ کو تکلیف ہوگی، آپ درد میں ہوں گے ، آپ کا دل ٹوٹ جائے گا لیکن زندگی چلتی رہے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ زندگی کا حصہ ہے لیکن جب تک آپ خود کو سنبھال لیں گے اور دوبارہ اٹھیں گے لیکن آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔وقت ضائع نہ کریں۔ اپنی غلطیوں پر زیادہ دیر تک نہ رہیں۔ ان سے سیکھیں اور آگے بڑھی کیونکہ زندگی چلتی رہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں