پی سی بی ویمنز کپ ،آج 6ٹیمیں مدمقابل ہو نگی

 پی سی بی ویمنز کپ ،آج  6ٹیمیں مدمقابل ہو نگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں پی سی بی ویمنز کپ کے میچز جاری ہیں اور آج اقبال سٹیڈیم بوہڑاں والی گراونڈ اور جواد کلب میں خواتین کی 6 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔

فیصل آباد میں پی سی بی ویمنز کپ کے میچز کھیلے جارہے ہیں آج اقبال سٹیڈیم میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیم کے مابین ٹاکرا ہوگا جواد کلب میں کراچی اور لاہور کی ٹیمیں مقدمقابل آئیں گی۔ بوہڑاں والی گراونڈ میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں