آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ویمن ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو  کی ویمن ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے اوشیانا کے ملک ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔

ونواٹو کی ویمن ٹیم کو ابوظہبی میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے ۔ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائر کیلئے جگہ بنائی۔ ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کیلئے ساڑھے چھ سے سات ہزار ڈالرز درکار ہیں، رقم جمع کرنے کیلئے کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کردی۔ونواٹو کرکٹ ایسوسی ایشن نے گو فنڈ می کے پورٹل پر فنڈز جمع کرنے کیلئے لنک بنادیا۔ونواٹو کی قومی ویمن ٹیم کیلئے اب تک تین ہزار ڈالرز کا فنڈ جمع ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں