چیلنج کپ فٹبال لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا

چیلنج کپ فٹبال لاہور سے  اسلام آباد منتقل کردیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن نے آئندہ ہفتے ہونے والا چیلنج کپ فٹبال لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ، پی ایف ایف چیلنج کپ کا دوسرا راؤنڈ یکم مئی سے شروع ہونا ہے ۔۔۔

پی ایف ایف نے ایونٹ پہلے لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو ایونٹ کیلئے گراؤنڈ دینے سے انکار کردیا جس پر اب پی ایف ایف نے میچز اسلام آباد شفٹ کرد یئے جس کیلئے تین وینیوز فائنل کرلیے ہیں۔ مقابلے مہران گراؤنڈ، پی ایس بی فٹبال پچ اور جناح سٹیڈیم میں ہوں گے ۔ جناح سٹیدیم میں صرف ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچز ہوں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں