کراٹے فائٹر شاہ زیب نے ورلڈ چیمپئن شپ کو اگلا ہدف بنالیا

کراٹے فائٹر شاہ زیب نے ورلڈ چیمپئن شپ کو اگلا ہدف بنالیا

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کراٹے مقابلہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے ۔۔

اورکہ میرا اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ میں مقابلہ ہے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا کہ میں نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارت کے فائٹر کو ناک آؤٹ کیا، ابھی تک اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہا ہوں، حکومت کو ہمارے رول ماڈلز کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں