حکومت کا پی ایچ ایف میں دو دھڑوں کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ

حکومت کا پی ایچ ایف میں دو دھڑوں کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،حکمران جماعت کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جو آئین کے مطابق ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویش ناک صورتحال سے دوچار ہے ۔۔

 ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے ۔اس صورتحال میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے ۔رانا مشہود نے بتایا کہ کل 25 اپریل کو انہوں نے دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے اور توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیڈریشن کے ساتھ حکومت کھڑی ہوگی، جس کیساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں