ویمنز ون ڈے سیریز،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو کلین سویپ

 ویمنز ون ڈے سیریز،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو کلین سویپ

کراچی (سپورٹس رپورٹر)ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو88 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50اوورزمیں 6وکٹوں پر 278رنزبنائے ،کپتان اوپنر بیٹر ہیلے میتھیوز نے 141رنز کی اننگز کھیلی جس میں 19چوکے شامل تھے ،وہ پلیئر آف دی میچ قرارپائیں ،سٹیفنی ٹیلر 47،شیمانے کیمبل 38اور عالیہ الینے 20رنزناٹ بنا کر قابل ذکر رہیں ،نشرح سندھ نے 3وکٹیں لیں ۔جواب میں قومی ٹیم 48ویں اوورکی 5ویں گیند پر190رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 3-0سے ہار گئی ۔ منیبہ علی38رنزبناکر ٹاپ سکورررہیں ،عالیہ ریاض 36، فاطمہ ثنااورطوبیٰ حسین 23،23 ، بسمہ معروف 19رنز بناکرآؤٹ ہوئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں