قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈکپ میں ’’میٹرکس جرسی ‘‘پہنے گی

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈکپ  میں ’’میٹرکس جرسی ‘‘پہنے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر’’میٹرکس جرسی‘‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا ہے ۔پی سی بی نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں