امریکی قونصل جنرل امریکا میں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پرجوش

امریکی قونصل جنرل امریکا میں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پرجوش

کراچی (سپورٹس ڈیسک)کراچی میں امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹریبل کا کہنا ہے کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کے انعقاد پر کافی پرجوش ہیں۔۔

 ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکا میں ایک ایسے کھیل کو دوبارہ مقبولیت ملے گی جو پہلے جنوبی ایشیائی کمیونٹی تک محدود تھا۔انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ کھیل عوام کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں، امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلی بار اس بڑے پیمانے کا ایونٹ ہورہا ہے جس پر وہ پُرجوش ہیں، یہ امریکا کے لئے ایک زبردست موقع ہے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ دیکھے اور پاکستان سمیت پوری دنیا کو امریکا دکھائے ، اس سے امریکا میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔سپورٹس میں عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی طاقت ہے ، یہ عوامی روابط بنانے کا سب سے بہترین اور سب سے آسان ذریعہ ہیں کیوں کہ ہر کوئی سپورٹس سے محبت کرتا ہے ۔کونراڈ ٹریبل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا 9 جون کو ہونے والا میچ بلاشبہ سب کی توجہ کا مرکز ہوگا لیکن ان کی نظریں اس سے تین روز قبل ہونے والے پاکستان اور امریکا کے میچ پر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو یہ علم نہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب کرکٹ امریکا میں کافی مقبول تھا، یہاں تک کہ جارج واشنگٹن نے بھی کرکٹ کھیلی ہے ۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے انہیں کرکٹ سے کافی دلچسپی ہوگئی ہے ، وہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے گئے تھے اور ان میچز کو خوب انجوائے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں