شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپریل کیلئے پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا،جس کے لئے۔۔

 پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بھی نامزد کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں