ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ،قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز ختم ،15کھلاڑی شارٹ لسٹ

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن  شپ ،قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز  ختم ،15کھلاڑی شارٹ لسٹ

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے 2 مرحلوں میں ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے۔۔

 جس میں سے 15 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے ،ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جلد مدعو کیاجائیگا۔ تربیتی کیمپ میں سے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں سے حتمی ٹیم کا انتخاب کیاجائیگا۔ تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کی منظوری کے بعد بہت جلد لگایا جائیگا۔ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 5 سے 12 جون تک قازقستان کے شہر الماتے میں کھیلی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں