انگلش ویمنز کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

انگلش ویمنز کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

لندن(سپورٹس ڈیسک )مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)کی انٹری کرکٹ کے کھیل میں بھی ہو گئی ۔انگلینڈ ویمنز ٹیم کی ہیڈ کوچ جان لوئیس نے ٹیم کے انتخاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انکشاف کیا ہے ۔

ان کاکہناہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ مصنوعی ذہانت کو کرکٹ میں سلیکشن ٹول کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور گزشتہ موسم گرما کی ایشز سیریز ڈرا کرنے میں اے آئی ٹیکنالوجی نے مدد فراہم کی۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آپ مخالف ٹیم کے مقابلے میں اپنی ٹیم کی استعداد کار کا اندازہ لگا سکتے ہیں جس سے ٹیم سلیکشن میں آسانی ہوتی ہے ۔جان لوئیس نے کہاکہ میں حریف ٹیم اور اپنی ٹیم کی نقل اے آئی ماہرین کو دے کر ٹیم سلیکشن میں مدد لیتاہوں ۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 11 مئی سے شروع ہو گی جس کے بعد اتنے ہی میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی،اس سیریز کیلئے بھی انگلش ویمنز ٹیم کا انتخاب مصنوعی ذہانت کے بل بوتے پرکیاگیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں