انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی:بابراعظم

 انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی:بابراعظم

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی۔اپنے ایک بیان میں بابراعظم نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے ۔

 لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے ، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے ۔کپتان کا کہنا ہے کہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے ۔ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں