انجری :جنوبی افریقی باؤلر کگیسو آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کرروانہ

انجری :جنوبی افریقی باؤلر کگیسو آئی  پی ایل ادھوری چھوڑ کرروانہ

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا انجری کے باعث آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ ہوگئے ۔۔

توقع ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ فاسٹ باؤلر نے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے 11 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فٹنس مسائل کے باعث وہ فرنچائز کی طرف سے اپنے آخری دو میچوں میں حصہ نہیں لیں گے۔، چونکہ پنجاب کنگز پلے آف مرحلے سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے اس لئے رابادا کو جنوبی افریقہ واپسی کی اجازت دی گئی ہے جہاں وہ سپیشلسٹ سے اپنا معائنہ کروائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں