شاہین آفریدی کا پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار

شاہین آفریدی کا پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی نے نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے ۔

سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد اب نائب کپتانی کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی۔ ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی سکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں