پونٹنگ، لینگر، فلاور کے بعد سنگاکارا کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

پونٹنگ، لینگر، فلاور کے بعد سنگاکارا کا  بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور، جسٹن لینگر کے بعد آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کے ہیڈکوچ اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کوچنگ سے صاف انکار کردیا۔

آئی پی ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں راجھستان رائلز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و ہیڈ کوچ کمار سنگاکارا سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟،جس پر سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے ۔

دریں اثنا آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو عہدے کیلئے فیورٹ تصور کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں