ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے شادی کرینگی : بھارتی میڈیا

ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے شادی کرینگی : بھارتی میڈیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے ۔ بھارتی ویب سائٹ مسالہ ٹائمز نا اور زوم کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کر سکتا ہے ۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا نے کہا کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی تاہم ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں