سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن کی بالکنی سے کود کر خودکشی

 سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن  کی بالکنی سے کود کر خودکشی

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک ) سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے چوتھی منزل پر موجود اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے کود کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ بولر 52 سالہ ڈیوڈ جانسن نے بنگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا، وہ کچھ وقت سے ڈپریشن کا شکار تھے ۔ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے قریب ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے ، انہوں نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ڈیوڈ جانسن نے 1990 کی دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی اور کُل دو ٹیسٹ میچز میں شریک رہے جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں