کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط

کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے ہی کنٹریکٹ دیا جائے گا۔۔۔

 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اسی طرح جو کرکٹرز ڈومیسٹک میں پرفارم کریں گے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سلیکٹ کیا جائے گا جبکہ ڈومیسٹک نہ کھیلنے والوں کو کسی صورت ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ قومی ٹیم کے پلئیرز کا سینٹرل کنٹریکٹس میں جائزہ لے رہے ہیں، بعدازاں نئے فارمولے کے تحت ہی اب فیصلے ہوں گے ۔انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ ہ شان مسعود سے ویڈیو کال پر بات ہوئی ہے کہ کیسے بہتری لائی جاسکتی ہے ،وہ لندن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بہت سے لوگوں نے انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے ، کسی نے بھی غلط فیڈ بیک نہیں دیا۔ بنگلادیش کے خلاف وینیوز میں ملتان ،کراچی اور اولپنڈی شامل ہیں، وینیوز اور تاریخیں فائنل ہوچکی ہیں، جلد شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم سمیت تمام ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے ، اب اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہے ہیں۔ اس وقت سٹیڈیمز کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے ،لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی دفاتر والی مین بلڈنگ گرانے کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ کراچی اور پنڈی میں بھی سٹیڈیمز کی حالت زار بہتر کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں