بابر اعظم کی آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات

بابر اعظم کی آسٹریلیا کے معروف پاور  ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی ہے ۔

بابر اعظم اور شینن ینگ کی ملاقات لاہور کے مقامی کرکٹ کلب میں ہوئی جس میں بابر اعظم نے پاور ہٹنگ پر خصوصی گفتگو کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نئے اوپنر جیک فریزر میگرک اپنی پاور ہٹنگ کا سارا کریڈٹ شینن ینگ کو دیتے ہیں۔علاوہ ازیں شینن ینگ میکسویل اور لبوشین کی بھی پاور ہٹنگ کی کوچنگ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں