بھارتی ٹیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال، پورا ممبئی اُمڈ آیا

بھارتی ٹیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال، پورا ممبئی اُمڈ آیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال ہوا اورپوراممبئی امڈآیا، کھلاڑیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پھر ممبئی میں وکٹری پریڈ کرتے ہوئے وانکھڈے سٹیڈیم پہنچے جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے ویلکم کیا۔

 پہلے ائیر پورٹ پر بورڈ حکام نے استقبال کیا ،کیک بھی کاٹا، فینز کی بہت بڑی تعداد نے اپنے ہیروز استقبال کے لیے پہنچی۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے ،بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی بھنگڑا ڈالا۔ جس کے بعد ٹیم کچھ دیر ہوٹل میں رکنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچی۔ وزیر اعظم نے کپتان کوچ اور پوری ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور فوٹو سیشن بھی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں