بابر ، رضوان بیٹنگ انداز بدلیں یا ڈراپ ہونے کیلئے تیار رہیں: راشد لطیف

بابر ، رضوان بیٹنگ انداز بدلیں یا ڈراپ  ہونے کیلئے تیار رہیں: راشد لطیف

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کا انداز بدل لیں یا ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے لیے تیار رہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھارت کے سٹار پلیئرز ویرات کوہلی اور روہت شرما سے سیکھنا چاہیے ۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹنگ کے انداز کو بہت بدلا ہے ، روہت نے خود کو 190 ڈگری بدل لیا ہے ، تبدیلی ممکن ہے اس کی مثال یہ دونوں بیٹرز ہیں۔ آئی پی ایل میں ان کا سٹرائیک ریٹ 130-140 کے درمیان تھا تاہم اس سے یہ 160 تک پہنچ گیا، جب یہ دونوں خود کے بیٹنگ سٹائل کو بدل سکتے ہیں تو کوئی بھی بدل سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں