جاپانی فٹبالر کائشو سانو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار

جاپانی فٹبالر کائشو سانو جنسی  حملے کے الزام میں گرفتار

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک )جاپان کی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر کائشو سانو کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل ٹیم کے ایک اور کھلاڑی جونیا ایٹو کو بھی اسی الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ 23 سالہ کائشو سانو کے علاوہ 2 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹوکیو کے ہوٹل میں 30 سالہ خاتون کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں