برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن(سپورٹس ڈیسک )برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024ء میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔۔

 اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہوگا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012ء لندن اور 2016ء ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں